آم کھانے کے فوائد

مصنف: اعجاز عالم | موضوع: پھل اور صحت


آم کو انگریزی میں Mango(مینگو) کے نام سے پکارا جاتا ہے۔یہ ایک ایسا پھل ہے جو ہر عمر ،ہر طبقہ اور ہر مزاج کے لوگوں کو پسندیدہ پھل ہے ۔اس کی خوبیاں بے شمار ہیں اور اس کو سب پھلوں کا شہنشاہ کہا جاتا ہے اور اہل عرب اسے سلطان الاثمار کہتے ہیں۔آم کی بہت سی قسمیں ہیں ۔آم کھٹے،نرم،رس والے سخت رس والے مگر بہتر آم وہ ہوتے ہیں جن کا رس شیریں ہو،شیرہ پتلا ہو چھلکا پختہ ہو اور گٹھلی چھوٹی ہو۔


اجزاء

آم میں وٹامن سی،سونا اور گلوکوز شامل ہے۔

مزاج

گرم تر مزاج رکھتا ہے مگر کچے آم سروخشک مزاج کے ہوتے ہیں۔مگر جب پختہ ہوتے ہیں تو ان کا مزاج گرم ہو جاتا ہے۔

حدِ استعمال

جس قدر ہضم کر سکتے ہیں کھائیں اور اسے کھانے کے بعد دودھ لینا مناسب ہے۔

خصوصیت اور علاج

آم شیریں اور پختہ ہو تو صالح خون پیدا کرتا ہے۔انسان کا وزن آم کھانے سے بڑھتا ہے۔طبیعت میں عظمت و سکون پیدا ہوتا ہے۔باعثِ فرحت ہے۔آم قبض دور کرتا ہے۔خون پیدا کرتا ہے اور خون کو صاف بھی کرتا ہے۔کھانسی اور بواسیر کے لیے نفع بخش ہے۔آم مقوی دماغ ہے اور اس کا اچار پیٹ کی بیماریوں اور گیس کی شکایت کا مجرب علاج کرتا ہے۔آم بے پناہ قوتِ باہ پیدا کرتا ہے۔

آم جس قدر شیریں ہوتا ہے اتنا ہی گرم ہوتا ہے مگر ترش آم کم گرم ہوتے ہیں اور ترش آم جسم سے گرمی کے اثرات کم کر دینے کا باعث بنتا ہے۔وہ لوگ جہنیں اسہال۔بواسیر۔سنگر ہنی اور دودِقولنج ہے وہ آم کا استعمال کر کے شفا یاب ہو سکتے ہیں۔آم کے استعمال سے خون صالح پیدا ہوتا ہے۔گو شیریں آم بھی جگر کے امراض کے لئے مضر ہے مگر ترش آم زیادہ مضر ہوتے ہیں۔کچا آم گلے اور آنتوں کو خراب کرتا ہے جب کہ ترش آم بھی گلے اور آنتوں کے لئے مضر ہے۔

آم کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے کھانے کے بعد اگر آپ دودھ پی لیں تو بے پناہ قوت حاصل ہوتی ہے۔اور آم کھانے والا خود اپنے جسم میں توانائی کا احساس پاتا ہے جب کہ کچے آم کھا کر آم دودھ پی لیں تو وہ صحت کے لیے مضر ہوتا ہے۔آم کی کیسری کو آگ میں دبا کر اور اس کا شربت سا تیار کر لیں۔مریض کو یہ شربت پلانا بیماری سے قوتِ معدہ مفت دیتا ہے جب کہ آم کھانے کے ہمراہ یہ شربت پی لیا جائے تو کھانا جلد ہضم ہوتاہے۔اگر آپ آم کر برف مین دبا کر یا فریج میں رکھ کر سرد کر لیں اور پھر کھائیں۔توآپ آم کے ہر قسم کے مضرات سے مخفوظ رہیں گے۔

آم کا امچور،اچار،مربہ اور چٹنی میں ہر قسم کے غذائی اجزا موجود ہیں جو  انسانی جسم کے لئے فائدہ مند ہیں۔آم بادامی ہوتا ہے،گدال ہوتا ہے اور بھاری بھی۔چند آم سرد پانی یا برف وغیرہ میں سرد کرنے کے بعد چوسنا بہتر ہے۔مگر آم کھانے کے بعد سرد پانی پینا زیادہ مضر ہوتا ہے۔آم میں وٹامن بے حد ہوتے ہیں جو انسانی جسم کے لئے بہترین غذا ثابت ہو وسکتے ہیں۔آم ترش و کچا ہو تو آنتوں و گلے کی خرابی کا باعث ہوتا ہے۔

Share

You May Also Like