انار کھانے کے فوائد

مصنف: اعجاز عالم | موضوع: پھل اور صحت


انار کو انگریزی میں Pomegranate اور عربی میں امان کہا جاتا ہے۔یہ وہ پھل ہے جس کی رنگت تو محبوب کی پیاری رنگت اور جس کے دانوں کو شاعر محبوب کے دانتوں سے گردانتے رہے ہیں۔یہ شیریں اور ترش دو اقسام میں ہوتا ہے اور رنگت کے لحاظ سے بھی سرخ انار اور سفید انار ہوتا ہے جس کا رس اور دانے بھی سرخ یا سفید ہوتے ہیں۔رنگت کے ساتھ ساتھ انار کی یہ دو قسمیں دو مختلف خواص رکھتی ہیں اور ان کی طبی خصوصیت بھی جدا جدا اور انفرادی ہے جسے ہم اس باب میں بیاں کرنے والے ہیں۔

انار شیریں-سب سے بہتر خواص رکھتا ہے مگر اس کی بھی دو اقسام ہیں۔کابلی اور پاکستانی۔جب کہ پاکستان میں سب سے بہتر انار ملتان میں کاشت ہوتا ہے۔

اجزا

انار کے اجزا میں فالاد۔وٹامن سی۔پانی اور شکر شامل ہیں۔جب کہ اس کا مزاج سرد خشک ہے۔

حدِ استعمال

استعمال کی مقدار نصف چھٹانک سے ایک چھٹانک پانی ایک وقت میں ہے۔

خصوصیت و علاج

انار جگر کے لئے قوتِ بخش ہے۔جسم کی حرارت کو کم کر دیتا ہے۔دل کو تقویت دیتا ہے۔پیشاب بند ہو تو اسے جاری کرتا ہے۔خون صالح و لطیف پیدا کرتا ہے پیاس کی شدت کم کرتا ہے۔گرمی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے دوران انار کا استعمال بےحد فائدہ مند ہوتا ہے ان لوگوں کے لئے جن کے مزاج میں گرمی ہے۔انار بے حد فائدہ مند ہوتا ہے۔

کابلی انار-انار کی سب سے بہترین قسم ہے یہ سرخ رس بھرے دانوں سے بھرا ہوا ہوتا ہے اور اسے کھانے والے شخص کا رنگ سرخ ہوا کرتا ہے۔جیسے کابل کے اکثر لوگوں کا ہوتا ہے اور وہ شخص جو انار کو بطورِغذا یا غذا کے ہمراہ استعمال کرتا ہے۔اس انار کے ہمراہ اگر ترش انار بھی شامل کر لیا جائے تو فوائد میں چنداں اضافہ ہو جاتا ہے۔

بعض لوگ انار کو قابض خیال کرتے ہیں مگر ایسا نہیں۔انار ہر گز قبض نہیں کرتا۔یہ پیشاب آور بھی ہے اور بھوک بھی لگاتا ہے اور دل و دماغ کو فرحت دیتا ہے۔انار کا شربت آبِ حیات ہے۔جو شخص انار کا استعمال کرتا ہے وہ ہمیشہ خوش و خرم رہتا ہے۔انار شیریں تندرستی کا سر ٹیفکیٹ ہے۔

انار ترش

ہر چند یہ ترش ہوتا ہے.انار کا شربت بے حد لذیذ ہوتا ہےمفرح اور دل دیگر کو تقویت دینے والا ہوتا ہے۔مگر یہ شربت تبھی مزے دار بنتا ہے جب شیریں اور ترش دو اقسام کے انار ملا کر اسے بنایا جائے۔انار ترش قبض بھی ہے اور سرد بھی۔مگر اس کے اوصاف کی کوئی مثال نہیں ہے۔بلڈ پریشر اور جگر کی گرمی کا بہترین علاج ہے ۔

اگر کسی شخص کا جی متلاتا ہو تو اسے آبِ انار پینا چایئے۔طبعیت کی بے بسی کو ختم کرنے کے لئے بہترین ہے۔انار کا رس چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے اور خون کو مصحفی کرتا ہے۔

احتیاط

وہ لوگ جو قبض کی شکایت رکھتے ہوں وہ انار استعمال نہ کریں۔

Share

You May Also Like