ویب ڈیزائینگ کیا ہوتی ہے؟

مصنف: خداداد عالم | موضوع: ویب ٹیکنالوجی


ویب ڈیزائنگ ویب سائٹ بنانے کا ایساعمل ہے جس میں ویب پیج لے آؤٹ مواد کی تیاری اور گرافک ڈیزائن سمیت مختلف عمل کیے جاتے ہیں۔ ویب سائیٹ ڈیزائن کرنے کے لیے مختلف سوفٹ وئیر کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جیسے HTML Editor یا ورڈ پریس وغیرہ۔ اگرچہ ویب ڈیزائنگ اور ویب ڈویلپمنٹ کا لفظ اکثر متبادل کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں لیکن ویب ڈیزائنگ تکنیکی طور پر ویب ڈویلپمنٹ کے وسیع ترکام کا ایک چھوٹا حصہ ہوتا ہے۔



ویب سائٹ ایک مارک اپ لینگوئج کا استعمال کرتے ہوئے بنائی جاتی ہیں جسے HTML کہا جاتا ہے۔ ویب ڈیزائنرز ایسے HTML صفحات کا استعمال کرتے ہوئے ویب صفحات بناتے ہیں جو ہر صفحے کے مواد اور میٹا ڈیٹا کی وضاحت کرتے ہیں۔

ویب پیج کے اندر عناصر کی ترتیب اور ظاہری شکل کو عام طور پر سی ایس ایس یا کاسکیڈنگ اسٹائل شیٹس کا استعمال کرتے ہوئے بیان کیا جاتا ہے۔ لہذا زیادہ تر ویب سائٹوں میں ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کا مجموعہ شامل ہوتا ہے جس میں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ ہر صفحے کو براؤزر میں کس طرح دکھایا جائے گا۔

کچھ ویب ڈیزائنرز کوڈ پیجز (HTML اور CSS کو اسکریچ سے ٹائپ کرنا) کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ دوسرے ایڈوب ڈریم ویوور جیسے "WYSIWYG" ایڈیٹر کا استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح کا ایڈیٹر ویب پیج ترتیب کو ڈیزائن کرنے کے لئے ایک ظاہری انٹرفیس فراہم کرتا ہے اور سافٹ ویئر خود بخود اسی طرح کے HTML اور CSS کوڈ تیار کرتا ہے۔

ویب سائٹس کو ڈیزائن کرنے کا ایک اور مقبول طریقہ ورڈپریس یا جملہ (WordPress, Jumla) کا استعمال ہے جس سے کوئی بھی نیا شخص یہ کام نہایت آسانی سے کر سکتا ہے۔

یہ خدمات مختلف ویب سائٹ ٹیمپلیٹس مہیا کرتی ہیں جن کو ایک نئی ویب سائٹ کے نقطہ آغاز کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ویب ماسٹر اس کے بعد ویب پر مبنی انٹرفیس کا استعمال کرکے ویب سائیٹ میں اپنی مرضی کا مواد شامل کرسکتے ہیں اور لے آؤٹ کو اپنی مرضی کے مطابق سیٹ کرسکتے ہیں۔

اگرچہ ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کو کسی ویب سائٹ کی شکل و صورت کے ڈیزائن کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن تصاویر کو الگ الگ بنانا ضروری ہے۔ لہذا گرافک ڈیزائنگ ویب ڈیزائنگ سے اوور لیپ ہوسکتا ہے کیونکہ گرافک ڈیزائنرز اکثر ویب پر استعمال کیلئے تصاویر بناتے ہیں۔

ویب ڈیزائینگ میں تصاویر کے لیے اب اتنی بھاگ دوڑ نہیں کرنا پڑتی کیونکہ بہت سی ویب سائیٹیں موجود ہیں جہاں سے آپ پبلک ڈومین میں موجود تصاویر کو ڈائون لوڈ کر کے فری میں استعمال میں لا سکتے ہیں۔



Share Web Designing Kya Hoti Hai?

Add Your Thoughts