بلاگ کیلئے کی ورڈ کا انتخاب کیسے کریں؟

مصنف: اعجاز عالم | موضوع: ویب ٹیکنالوجی

کی ورڈ کا انتخاب سرچ انجن آپٹیمائیزیشن میں بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔اسی کی بنیاد پر آپ اپنی سائیٹ یا بلاگ کو optimize کرتے ہیں۔ SEO کی تعریف اگر آپ کو یاد ہو تو ہم نے کہا تھا کہ سرچ انجن آپٹیمائیزیشن وہ طریقے یا کام ہوتے ہیں جن کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم کسی مخصوص کی ورڈ کے لیے اپنی سائیٹ یا بلاگ کو SERP یعنی کہ Search Engine Result Pages پر پہلے صفحے یا پہلے پانچ نمبروں پر لانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اب وہ مخصوص کی ورڈ کیا ہوتا ہے ؟ یہ آپ کے بلاگ یا ویب سائیٹ کا موضوع بھی ہو سکتا ہے اور کوئی ایسا لفظ یا فقرہ جس کے متعلق آپ چاہیں کہ اس کے متعلق جاننے کے لیے لوگ آپ کے بلاگ پر آئیں۔اس کے لیے ہم مندرجہ ذیل مثال کو دیکھتے ہیں۔

فرض کریں کہ آپ وزن کم کرنے کے موضوع پر ایک بلاگ یا ویب سائیٹ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کا موضوع ہو گیا weight loss اس کے لیے جب آپ تیاری کرتے ہیں تو آُپ اس سے متعلقہ وہ کی ورڈز سوچتے ہیں جن کو وزیٹرز سرچ انجن میں سرچ کرنے کے لیے لکھ سکتا ہے۔ مثلاً lose weight, weight loss, quick weight loss, lose weight fast وغیرہ وغیرہ۔

SEO کے لحاظ سے آپ کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ جب کوئی وزیٹر سرچ انجن میں اس موضوع سے متعلق کوئی معلومات لینے کے لیے سرچ کرے تو وہSERP پر آپ کے بلاگ کا لنک دیکھ کر اس پر کلک کرے تاکہ آپ کو ٹریفک ملے۔اس کے لیے آپ کو وہ کی ورڈز استعمال کرنے ہوں گے جو کہ وزیٹر کے ذہن میں ہو سکتے ہیں۔ اب اس بات کا اندازہ کیسے لگایا جائے کہ وزیٹر سرچ کرتے ہوئے اس موضوع کے متعلق کون سے کی ورڈز استعمال کرے گا۔ اس کے لیے آپ:

1۔ وزیٹر کے ذہن سے سوچیے یعنی کہ اگر آپ کو اس موضوع سے متعلق معلومات درکار ہو تو آپ سرچ کرتے ہوئے کس طرح کے الفاظ استعمال کریں گے۔ 2۔ دوستوں سے مشورہ کیجئے کہ وہ سرچ کرتے ہوئے کیسے الفاظ یا فقرے استعمال کر سکتے ہیں ۔ 3۔ مختلف کی ورڈ سافٹ ویئر استعمال کیجئے۔

اس ضمن میں ایک اور اہم بات آپ اپنے ذہن میں رکھئے کہ ضروری نہیں کہ وزیٹر صرف ایک لفظ لکھ کر سرچ کرے گا بلکہ ہو سکتا ہے کہ وہ اپنے موضوع کے لیے کوئی چھوٹا جملہ یا فقرہ بھی استعمال کر لے۔ اب weight loss ایک broad term ہے۔وزیٹر یہ چاہ سکتا ہے کہ میں سائیکل چلا کر اپنا وزن کم کروں تو وہ ایسے بھی سرچ کر سکتا ہے lose weight by cycling یا اگر وہ جلدی وزن کم کرنا چاہتا ہو تو پھر لکھ سکتا ہے lose weight fast, in 7 days, in one month وغیرہ۔

اس کے لیے پہلے آپ تمام مجوزہ keywords کی لسٹ بنا لیں۔ پھر اپنے blog content یعنی کہ آرٹیکلز کا ان سے موازنہ کریں کہ آپ کے کی ورڈ کے لحاظ سے آپ کے پاس کتنا مواد موجود ہے۔ اس طرح آپ اپنی لسٹ کو چھوٹا کرتے جائیں اور سائیٹ کے موضوع اور مواد کے مطابق 7-10 کی ورڈز منتخب کر کے انہیں اپنے ویب پیجز یا بلاگ پوسٹ میں استعمال کریں۔

اب آپ کے ذہن میں یہ خیال یقیناً ابھرے گا کہ آپ کے منتخب کردہ موضوع یا کی ورڈز سے متعلق پہلے سے موجود بلاگز اور ویب سائیٹ موجود ہیں تو آپ کو SERP میں بہتر رینکنگ کہاں اور کیسے مل سکتی ہے۔اسی طرح جب آپ اپنے موضوع کے متعلق سرچ کرتے ہیں تو آپ کو اس کے متعلق پہلے سے موجود لاکھوں بلکہ کروڑوں صفحات پہلے سے موجود ملتے ہیں تو آپ پریشان ہو جاتے ہیں کہ ان کا مقابلہ کیسے کیا جائے۔ اکثر ” استاد” قسم کے اصحاب اس competition کو بڑا ہوا بنا کر پیش کرتے ہیں۔

ڈئیر دوستو یہی تو اس فن کا مزا ہے۔ آپ خود سوچیں کہ جن لوگوں کی ویب سائیٹ یا بلاگ پہلے پیج پر شو ہو رہی ہیں وہ آسمان سے تو نہیں اترے نہ ہی ان کے چارہاتھ ہیں، وہ بھی ہمارے جیسے انسان ہی ہیں ، اگر وہ ایسا کر سکتے ہیں تو پھر آپ کیوں نہیں ؟So cheer up, you can surely do it…. میرے ساتھ رہئے ہم یہ سب کام کریں گے۔کی ورڈ کی بات کرتے ہیں، اب آپ نے اپنے منتخب کردہ کی ورڈ کے متعلق یہ دیکھنا ہے کہ اس کا کتنا competition ہے یعنی کہ اور کتنے لوگ اس ورڈ کے لیے آپ کے مقابلے پر ہیں۔فرض کریں کہ آپ نے کی ورڈ weight loss کا انتخاب کیا تو آپ نے دیکھا کہ اس کی سرچ کی تعدادتین کروڑ ہے جب کہ اس کے لیے موجود صفحات بیس کروڑ ہیں۔اب آپ اس سرچ کو تھوڑا مزید closeکر لیں اور weight loss through cycling لکھ کر دیکھیں تو اس کی تعداد 14,800 ہو جائے گی جبکہ پہلے سے موجود صفحات 21,900 ہیں۔

عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ جس کی ورڈ کی ماہانہ سرچ 15-20 ہزار ہو اس کے لیے تھوڑی محنت کے بعد SERP میں اچھی رینکنگ حاصل کی جا سکتی ہے۔آپ اپنے مخصوص کی ورڈ کے competition کا حساب بڑی آسانی سے خود بھی لگا سکتے ہیں۔ وہ ایسے کہ پہلے آپ کسی کی ورڈ کی ماہانہ سرچ کی تعداد نکالیں اور پھر دیکھیں کہ اس کی ورڈ کے لیے کتنی ویب سائیٹیں نیٹ پر موجود ہیں۔اب آپ سرچ کی تعداد کو سائٹوں کی تعداد پر تقسیم کر دیں۔اس کو جواب جتنے بڑے ہندسے میں آئے گا اتنا ہی بہتر ہے۔ اس کو ایک مثال سے واضح کرتے ہیں۔

فرض کریں کہ آپ کا منتخب کردہ کی ورڈ ایک مہینے میں 100مرتبہ سرچ کیا جاتا ہے اور اس کے متعلق پہلے سے موجود صفحات کی تعداد1000 ہے تو 100 کو 1000 پر تقسیم کرنے سے جواب آئے گا 0.10 ۔اب اسی طرح اگر سرچ کی تعداد100 ہے لیکن اس کے متعلق صفحات کی تعداد10,000 ہے تو 100 کو 10,000 پر تقسیم کرنے سے جواب 0.01 آئے گا۔ اس لیے پہلے والی تعداد کی ورڈ کے مقابلے کے لحاظ سے آسان سمجھی جائے گی۔

In this post we have seen Future of SEO in Pakistan language as there are number of webmasters and bloggers who are more comfortable with Urdu language so we have created this post " Future of SEO in Pakistan" for them. Since SEO is a bit of technical nature and is the need of every blogger to get good ranking in the search engines so SEO in Urdu will be very helpful for them to learn SEO in Urdu and they can easily optimize their blogs and websites for search engines.


Share Future of SEO in Pakistan