سرچ انجن آپٹیمائیزیشن یا ایس سی او کیا ہے؟

مصنف: اعجاز عالم | موضوع: ویب ٹیکنالوجی


اس پوسٹ کے پہلے حصے میں ہم دیکھیں گے کہ سرچ انجن آپٹیمائیزیشن یعنی کہ SEO کا مطلب اور مقصد کیا ہے اور اس سبق کے دوسرے حصے میں ہم سرچ انجن آپٹیمائیزیشن کی اقسام کے متعلق پڑھیں گے۔ سرچ انجن کا تو آپکو پتہ ہی ہو گا کہ یہ وہ پلیٹ فارم ہوتے ہیں جن کی مدد سے ہم انٹرنیٹ پرمطلوبہ معلومات تلاش کرسکتے ہیں۔بڑے بڑے سرچ انجن Google, Yahoo, Bing, Msn ہیں۔ آپٹیمائیزیشن کا لفظی مطلب تو یہ ہے کہ کسی چیز کو بڑھانا یا اسکی قدر و قیمت میں اضافہ کرنا۔لیکن جب ہم SEO کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ ہم اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ میں ایسی techniques یا ایسے طریقے استعمال کریں کہ اسکی اہمیت میں اتنا اضافہ ہو جائے تاکہ وہ ہمارے مخصوص کردہ کی ورڈ کے لیے سرچ انجن کے رزلٹ پیج پر پہلے دس نمبروں میں آ جائے۔

عام حالات میں اچھے SEO ماہر اپنی یا اپنے کلائینٹ کی ویب سائیٹ کو پہلے یا کم از کم پہلے پانچ نمبروں میں لانے کی کوشش کرتے ہیں اور یہی SEO کی اصل روح ہے۔اب پہلے پیج پر ویب سائیٹ یا بلاگ کے آنے کا مطلب اور مقصد ہے بے انتہا ٹریفک جس کے نتیجے میں آمدنی میں بے پناہ اضافہ۔

SEO کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر یہ کام ملٹی بلین ڈالر انڈسٹری کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ اور اس کام کے لیے انفرادی فری لانس کام کرنے کے علاوہ بڑی بڑی کمپنیاں اپنے سینکڑوں ملازمین کے ساتھ اس کام سے منسلک ہیں اور بے پناہ دولت کما رہے ہیں۔ ہمارے پیارے ملک پاکستان میں اس کی آمد ذرا دیر سے ہوئی اور نئی چیز ہونے کی وجہ سے چند مفاد پرست لوگ اس کو rocket science کے طور پر پیش کر کے عام لوگوں کے ذہنوں کو الجھا رہے ہیں۔ حالانکہ یہ نہایت ہی دلچسپ اور آسان کام ہے، ہاں ا س میں محنت اور وقت ضرور درکار ہوتا ہے۔میرے خیال میں اس میں وہی شخص کامیاب ہوتا ہے جو مسلسل محنت پر یقین رکھتا ہو۔ اس میں راتوں رات بنا کوئی کام کیے ڈالر کما کر امیر بننے کی خواہش رکھنے والوں کے لیے ایک ٹکا یا دھیلا بھی نہیں ہے۔

تو دوستو SEO کیا ہے؟ وہ کام، طریقے یا techniques جن کو بروئے کار لاتے ہوئے آپ اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ کو اپنے مخصوص کی ورڈ کے لیے سرچ انجن کے رزلٹ پر پہلے صفحے پر لے آئیں۔یہ تو ہو گیا SEO کا آسان لفطوں میں تعارف اب ہم آتے ہیں سرچ انجن آپٹیمائیزیشن کی اقسام کی طرف۔

سرچ انجن آپٹیمائیزیشن یعنی کے SEO کی دو عام اقسام ہوتی ہیں:

1۔ Onsite or OnPage SEO

2۔ OffSite or OffPage SEO

سرچ انجن آپٹیمائیزیشن کی پہلی قسم یعنی کہ Onsite or OnPage SEO کا مطلب اور مقصد ہے کہ ہم اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ پر SEO کے لیے جو طریقے اختیار کرتے ہیں یعنی کے سرچ انجن آپٹیمائیزیشن کے جو طریقے ہم بلاگ یا ویب سائیٹ بناتے ہوئے اختیار کرتے ہیں انکو آن پیج سرچ انجن آپٹیمائیزیشن کہا جاتا ہے، جس میں کی ورڈ منتخب کرنا، ڈیزائینگ، اسکے میٹا ٹیگز اور دیگر چیزیں شامل ہیں جن کے متعلق ہم اگلے اسباق میں تفصیل سے پڑھیں گے۔

سرچ انجن آپٹیمائیزیشن کی دوسری قسم یعنی کہOffPage SEO میں ہم اپنے بلاگ کو optimize کرنے کے لیے دوسری ویبسائٹوں ، بلاگز اور سرچ انجنوں کی مدد لیتے ہیں جس میں لنک بلڈنگ،سوشل بک مارکنگ، سرچ انجنوں اور دیگر جگہوں پر اپنے بلاگ کو بھیجنا سرفہرست کام ہیں۔ اس کام کے متعلق بھی ہم آئندہ اسباق میں تفصیلاً پڑھیں گے۔

In this post we will see what is SEO in Urdu language as there are number of webmasters and bloggers who are more comfortable with Urdu language so we have created this post " What is SEO in Urdu" for them. Since SEO is a bit of technical nature and is the need of every blogger to get good ranking in the search engines so SEO in Urdu will be very helpful for them to learn SEO in Urdu and they can easily optimize their blogs and websites for search engines.


Share What is SEO in Urdu?

Add Your Thoughts